جمعرات, 25 اپریل 2024


خاتون گردہ چوری ہونے کے بعد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی

 

(راولپنڈی)پتھری نکلوانے کے چکر میں گردہ سے ہاتھ دھونے والی خاتون جانبر نہ ہوسکی ۔57سالہ فہمیدہ مظہر سید پور روڈ پر پتھری نکلوانے کیلئے ڈاکٹر فضل الہی کے کلینک پاک خلیج سنٹر پر گئی تھی۔فہمیدہ کے بھائی چوہدری طاہر نے بتایا کہ گردے میں درد پرسید پور روڈ پر کلینک میں رابطہ کیا گیاتھاجہاں بتایا گیا کہ گردے میں پتھری ہے۔ڈاکٹر فضل الہی نے تین نومبر کوصبح دس بجے ایک آپریشن کیا اور مریضہ کو پونے گھنٹے میں روم میں منتقل کردیا گیا۔ہوش آنے پر خون جاری ہوگیا۔

ڈاکٹر کو بتایا گیا تو انہوں نے ایک گھنٹہ بعد دوبارہ آپریشن کردیا۔لیکن ہوش آٰنے سے پہلے ہی دوبارہ خون آنا شروع ہوگیا۔جس پر رات نو بجے ڈاکٹر نے تیسرا آپریشن شروع کیا جو ساڑھے تین گھنٹے جاری رہا تھا۔جس پر ہم نے احتجاج کیا تو ڈاکٹر نے بتایا کہ میں نے گردہ نکال دیا ہے۔لیکن اس کے باوجود خون نہ رکا۔اور مریضہ کی طبعیت بگڑنے پر ہمیں کلینک سے نکال دیاگیا۔ہم مریضہ کو پشاور روڈ کے ایک پرائیویٹ ہسپتال لے گے جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہی جس کے بعد ایک اور ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر فضل الہی کے خلاف مقدمہ کیلئے تھانہ میں درخواست دی تھی۔کیونکہ انہوں نے گردہ نکالنے سے قبل لواحقین سے کوئی اجازت نہیں لی تھی۔جس کے نتیجے میں میری بہن کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور وہ تقریبا پونے دوماہ موت و حیات کی کشمکش میں رہ کر انتقال کرگئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن تاحال ڈاکٹر گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment