منگل, 27 اکتوبر 2020


عمران خان خدا کے گھر میں اپنے لئے سچ بولنے کی دعا کریں،پرویز رشید

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان عمرہ کرکے بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آئے، انتخابات کو 70 ہزار مبصرین نے شفاف قرار دیا اس لئے عمران خان بھی اسے تسلیم کر لیں اور خدا کے گھر میں اپنے لئے سچ بولنے کی دعا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کے قیام کی بات کرتے ہیں تو کمیشن کے دائرہ کار میں لفظ منظم دھاندلی شامل کرنے سے کیوں گھبراتے ہیں اور نہ جانے فوجی عدالتوں کی مخالفت کرنے والے دہشت گردوں کو نیست ونابود کرنے کی دعا کب مانگیں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment