Print this page

تھانہ مارگلہ میں مقدمے کے اندراج کیلئے ایک درخواست جمع کروا دی


ایمز ٹی وی(اسلام آباد) طیبہ کی مبینہ دادی تھانے پہنچ گئیں، اغوا کے مقدمے کی درخواست دیدی ہے۔طیبہ تشدد کیس میںایک اور دعویدار سامنے آگئی ہے


طیبہ کی مبینہ دادی ہونے کی دعویدار تھانہ مارگلہ پہنچ گئی جہاں اس نے کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ کو اغواءکرنے کیخلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمے کے اندراج کیلئے ایک درخواست جمع کروا دی ہے۔

طیبہ کی مبینہ دادی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ طیبہ کو ضلعی انتظامیہ نے اغواءکروایا ہے ۔تھانہ مارگلہ میں پہنچنے والی خاتون نے کہا کہ وہ کراچی کی رہائشی ہیں۔ ان کو میڈیا کے ذریعے طیبہ کے بارے پتہ چلا ۔دادی نے طیبہ کی فوری بازیابی کی بھی استدعا کی ہے۔ اس سے قبل کمسن طیبہ کی دوخواتین ماں ہونے کا دعویٰ کرچکی ہیں۔ جبکہ اس کی پھوپھی پٹھانی بی بی کو پولیس نے اپنی حراست میں لے رکھا ہے اور اسلام آباد پولیس طیبہ اور والدین کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے ماررہی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں