Print this page

پاک نیوی کی زبردست کامیابی کروزمیزائل بابر3 کا کامیاب تجربہ

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے آبدوز سے کروز میزائل بابر تھری فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ کروز میزائل 450 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اس سے پہلے بابر ون اور بابر ٹو کو فائر کرنے کا بھی کامیاب تجربہ کر چکا ہے، تاہم بابر تھری کی آبدوز سے لانچنگ سے پاکستان نے اس میدان میں بھی کامیابی حاصل کر لی ہے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف ایئر سٹاف اور چیف آف نیول اسٹاف نے بھی قوم اور ٹیم کو اس تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں