Print this page

میاں صاحب میری برائی کرتے ہیں تو اپنے لئے اعزاز کی بات سمجھتا ہوں

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےپاناما لیکس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کی ۔صحافی کےپوچھے گئے سوال کہ 2دنوں میں آپ کیخلاف 3 تقریریں کی گئیں اس پر آپ کیا کہنا چاہیں گے کے جواب میں کہا کہ میاں صاحب میری تعریف کریں گے تو گبھرا جاﺅں گا۔میاں صاحب میری برائی کرتے ہیں تو اپنے لئے اعزاز کی بات سمجھتا ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کیس کی سماعت سے قبل عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کے اکاﺅنٹ میں ڈیویلپمنٹ نہیں ہورہی ہے، اکاﺅنٹ میں ڈیویلپمنٹ نہ ہونے سے ان کو مشکل ہورہی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں