Print this page

چینی کمپنی کی لائٹ ریل ٹرانزٹ منصوبے کی پیشکش

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) لاہور میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنی نورنکو انٹرنیشنل نے پاکستان کو اسلام آباد میں ”لائٹ ریل ٹرانزٹ“ منصوبہ بنانے کی پیشکش کردی۔


منصوبے سے ایک گھنٹے میں اوسطاً 8 ہزار سے 20 ہزار تک افراد سفری سہولت سے مستفید ہو سکیں گے، منصوبے کو جڑواں شہروں میں 4 ٹریکس میں تقسیم کیا جائیگا، اورنج لائن ٹریک بھارہ کہو سے کشمیر ہائی وے کے راستے اسلام آباد ایئرپورٹ، بلیو لائن کچہری چوک راولپنڈی سے اسلام آباد ایکسپریس وے سے زیروپوائنٹ، گرین لائن ٹریک کچہری چوک راولپنڈی سے آئی جے پی روڈ سے ہوتا ہوا نائنتھ ایونیو تک جائیگا جبکہ ریڈ لائن ٹریک صدر سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس کی صورت میں پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے۔


چینی کمپنی نورنکو انٹرنیشنل نے اسلام آباد کے ترقی ادارے سی ڈی اے کو شہر میں جدید طرزکا ماس ٹرانزٹ سسٹم بنانے اور لائٹ ریل ٹرانزٹ منصوبے کی پیشکش کی گئی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں