Print this page

حسین نواز نے چار سالوں کے دوران نواز شریف کو 52کروڑ روپے بھیجے

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف ڈیوس میں اینٹی کرپشن پر لیکچر دینے گئے ہیں تو پھر الطاف حسین کو بھی دہشت گردی پر لیکچر دینے کے لیے دعوت نامہ بھیجا جانا چاہیے ۔ان کا کہنا ہے کہ آج عدالتی کارروائی میں شریف خاندان کی ایک اور اسٹیل مل سامنے آگئی ہے ،یہ سب منی لانڈرنگ سے بنائے گئے پیسے ہیں ۔
 
اسلام آباد میں پانا ما لیکس کیس کی سماعت کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو تلاشی سپریم کورٹ میں شروع ہوئی ہے ،یہ قوم کی جیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف کے وکیل نے عدالت کو
بتا یا کہ حسین نواز نے چار سالوں کے دوران نواز شریف کو 52کروڑ روپے بھیجے ۔
 
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف تیس کروڑکی گھڑی پہنتا ہے اور بیٹے سے 52کروڑ روپے منگواتا ہے ،یہ سارے پیسے منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجے گئے تھے ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ہے اور سارے ثبوت ایف آئی اے کے پاس موجود ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ آج نواز شریف کے وکیل کے منہ سے نکل گیا کہ ایک اور اسٹیل مل ہے ،گلف اسٹیل سے نقصان ہوا لیکن یہ نقصان والی ملز انڈے دیتی جا رہی ہے ،در حقیقت یہ سارا پیسہ منی لانڈرنگ کرکے باہر بھیجا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن پر قابو نہ پایا گیا تو ملک مزید مقروض ہو جائے گا ،کسی ملک کی فارن پالیسی تب ہوتی ہے جب ملک اپنے پیروں پر کھڑا ہو۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں