جمعرات, 18 اپریل 2024


وزیر اعظم کے وکیل عدالت کو الجھانے کی کوشش کررہے ہیں

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کے بھنور میں حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے اور اس کیس کے فیصلے سے ملک میں کرپشن کے راستے بند ہو جائیں گے۔
 
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے ذمہ داری پوری نہیں کی اس لئے سپریم کورٹ کے دروازے پر انصاف کے لئے کھڑے ہیں، پاناما لیکس کے بھنور میں حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے
اور وزیراعظم کے وکیل انہیں بچانے کے بجائے عدالت کو الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
 
سراج الحق نے کہا کہ اگر ملکی عدالتیں وزیراعظم کے خلاف کیس نہیں سن سکتیں تو کیا اس کے لئے عرش بالا جائیں، ہمیں پوری امید ہے کہ سپریم کورٹ کا یہی بنچ کیس سنے گا بھی اور فیصلہ بھی دے گا، پاناما کیس کے فیصلے سے ملک میں کرپشن کے راستے ہمیشہ کے لئے بند ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے بیان سے متفق ہوں کہ وہ پھنس گئے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment