جمعرات, 28 مارچ 2024


کسی ادارے کواپنے مینڈیٹ سے تجاوز کی اجازت نہیں دی جا سکتی

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے نادرا کے مالی ترسیلات کے لیے ماسٹر کارڈ سے کیے گئے معاہدے کا سخت نوٹس لے لیا ہے،اس معا ہدے کو قومی تحفظ کے منافی قرار دے کر معطل کردیا ہےاور نادرا سے جواب طلب کرلیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ کسی ادارے کواپنے مینڈیٹ سے تجاوز کی اجازت نہیں دی جا سکتی، نیشنل ڈیٹابیس کی سیکیورٹی پرکسی قسم کاسمجھوتا نہیں کیاجاسکتا، مالی ترسیلات کے سلسلے میں ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آیند ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ غیرملکی کمپنی کونادراڈیٹابیس تک کن قوانین کے تحت رسائی دی جارہی ہے؟ معاہد ے میں حساس نوعیت کے سیکیورٹی معاملات کومدنظرنہیں رکھاگیا ہے، معاہدے میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی گئی،معاہدہ حکومت کی تحریری اجازت حاصل کیے بغیر کیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment