جمعہ, 20 ستمبر 2024


غلام مرتضیٰ جتوئی کا (ن) لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا حتمی فیصلہ

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے211سے منتخب ایم این اے وفاقی وزیرصنعت و پیداوارغلام مرتضیٰ جتوئی نے وزیراعظم نوازشریف سے اختلافات کے باعث مسلم لیگ (ن) کو خیربادکہہ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کاحتمی فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق غلام مرتضیٰ جتوئی اپنے بھائی رکن سندھ اسمبلی مسرورجتوئی، عارف مصطفیٰ جتوئی، سابق صوبائی وزیرعاقب جتوئی، سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرابراہیم جتوئی، سابق رکن سندھ اسمبلی عابدجتوئی سمیت دیگردوستوں کے ہمراہ آئندہ48گھنٹوں میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment