Print this page

پی ٹی آئی گڑا مردا کھود کر جشن منا رہی ہے، انوشہ رحمان

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)مسلم لیگ ن کی رہنما انوشے رحمان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار سے متعلق بیان کی کوئی حیثیت نہیں ،بندوق کی نوک پر بھی بیان لیا جا سکتا ہے ؟
پاناما لیکس کیس کی سماعت میں وقفے کے دوران میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کے بیان پر تفصیلی بحث کی گئی ،اسحاق ڈار سے متعلق بیان کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی توپوں کا رخ پہلے نواز شریف پھر مریم نواز اور اب اسحاق ڈار کی طرف ہے ۔انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس 13ججوں نے ختم کیا پھر بھی یہ کیس 25سالوں سے زیر بحث ہے ۔انوشے رحمان نے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل گڑا ہوا مردہ ہے ،پی ٹی آئی کھود کر جشن منانا چاہتی ہے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں