Print this page

پاکستان میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران معاشی میدان میں اہم پیش رفت ہوئی، آئی ایم ایف

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) عالمی مالیاتی ادارے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران معاشی میدان میں اہم پیش رفت ہوئی تاہم اب بھی مزیدکام کی ضرورت ہے پاکستان کے مسائل حل ہونے میں اب بھی ایک دہائی لگے گی۔ حالیہ رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہاہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکس کی شرح بلحاظ جی ڈی پی0.7 فیصداضافہ ہوا۔  مہنگائی میں اضافے کی شرح 4فیصدسے کم پرآنااہم کامیابی ہے جس کی بڑی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہے تاہم مہنگائی کم ہونے میں حکومتی پالیسیوں کابھی عمل دخل ہے۔ رواں مالی سال بھی ٹیکس ٹوجی ڈی پی میں ایک فیصداضافہ ہوا۔ آئی ایم ایف کے مطابق امیرطبقے کے لیے بجلی پرسبسڈی 2فیصدسے کم ہوکر اعشاریہ 7فیصد پر آگئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں