Print this page

پاناما کیس کی سماعت نہیں ہوگی

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید شیخ کی علالت کے باعث پاناما کیس کی سماعت رواں ہفتے نہیں ہو گی اور اب اگلی سماعت 13 فروری کو شروع ہونے والے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پاناما کیس کو سننے والے پانچ رکنی بینچ میں شامل جسٹس عظمت سعید شیخ کے مکمل صحت یاب نہ ہونے کی بناءپر پاناما کیس کی مزید سماعت رواں ہفتے بھی نہیں ہو سکے گی ۔ ڈاکٹروں نے انہیں مزید ایک ہفتہ آرام کرنے کی ہدایت کی ہے .
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جاری کردہ عدالتی روسٹر کے مطابق جسٹس شیخ عظمت سعید ناسازی طبع کے باعث کسی بینچ کا حصہ نہیں ہیں اور اس طرح پانچ رکنی بینچ سماعت کے لیے دستیاب نہیں ہو گا۔
عدالتی روسٹرمیں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کیسز کی سماعت کے لیے11 ججز پر مشتمل چار بینچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس امیر ہانی مسلم تین رکنی بینچز کے سربراہ ہوں گے۔
جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 2 رکنی بینچ اسلام آباد میں مقدمات سنے گا جبکہ پاناما کیس سننے والے بینچ کے ایک رکن جسٹس گلزار کراچی رجسٹری میں کیسز کی سماعت کرنے والے 2 رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے۔توقع ہے کہ پاناما کیس کی سماعت 13 فروری کو شروع ہونے والے ہفتے میں ہو گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں