منگل, 23 اپریل 2024


سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزی علاقائی استحکام کیلئے سنگین خطرہ

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی) چیف آف آرمی اسٹاف کی زیر صدارت 199 ویں کور کمانڈرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزی علاقائی استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے ، دہشتگردی کیخلاف آپریشن مطلوبہ اہداف تک جاری رہے گا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں آپریشن ضرب عضب سے حاصل ہونے والے اب تک کے نتائج اور اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر آرمی چیف نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف آپریشنز مطلوبہ اہداف تک جاری رہے گا ۔
 
کورکمانڈر کانفرنس میں انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس آپریشنز میں پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا گیا جبکہ کابل میں ہونے والے حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام اور سیکیورٹی فورسز سے اظہار یکجہتی کیا گیا ۔
اس موقع پر شرکاءکا کہناتھا کہ سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزی علاقائی استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر دوپہر کے وقت بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ مزدور نوجوان اشفاق جاں بحق ہوگیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment