Print this page

وزیراعظم نےفاٹااصلاحات پرتمام قیاس آرائیاں کوبےبنیادقراردےدیا

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم کی زیرصدارت فاٹا اصلاحات پر اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات پرکام بند نہیں ہوا، فاٹا اصلاحات پیکیج کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا جب کہ فاٹا میں مزید امن کے لیے پوری منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ فاٹا میں اصلاحات کا عمل ہم نے شروع کیا جوہم ہی مکمل کریں گے جب کہ فاٹا میں اصلاحات کے خلاف منفی پراپیگنڈا غلط ہے، تمام قیاس آرائیاں غلط اوربے بنیاد ہیں، حکومت قبائلی عوام کوخود مختاربنانے کیلئے اتفاق رائے حاصل کررہی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم نے اسلام آباد میں گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنا وطن سرسبز بنائیں، ہمارے یہاں درخت کٹتے ہیں جس سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
 
یہ منصوبہ ملک میں انقلاب لائے گا، وفاقی حکومت نے اس پروگرام کے لیے ساڑھے 3 ارب روپے مختص کیے ہیں جب کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس منصوبے میں ہر صوبہ شامل ہورہا ہے۔ منصوبے کے تحت 50 کروڑ اسلام آباد میں خرچ ہوں گے جب کہ دیگررقم باقی صوبوں میں خرچ کی جائے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں