Print this page

ویلنٹائن ڈے کو عوامی مقامات پر منانے کی اجازت نہیں دیں گے

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسلام ہائیکورٹ نے ویلنٹائن ڈے کوسرکار ی طور پر منانے اور میڈیا کو کوریج سے روکدیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی کہ ویلنٹائن ڈے اسلامی روایات کی خلاف ورزی ہے جس کی وجہ سے اسے منانے پر پابندی لگائی جائے جس پر ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کیا اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو مکمل طور پر کوریج کرنے سے بھی روک دیا ہے۔
 
درخواست کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی اور ریمارکس دیئے کہ ہمارے ہاں لال رومال کی تحریک چلی مغرب میں لال گلاب کی تحریک چلی۔جسٹس شوکت عزیز نے وزارت اطلاعات،وفاق،چیئرمین پیمرا اور چیف الیکشن کمشنر نے 10 روز میں جواب طلب کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ ویلنٹائن ڈے کو عوامی مقامات پر منانے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی اس کو سرکاری سطح پر منانے کی اجازت ہوگی جبکہ میڈیا کو کوریج سے بھی روک دیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں