جمعہ, 19 اپریل 2024


دھماکوں کے بعد وزیر اعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کااجلاس ہواتفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں عزم کیا گیا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات حکومت کی بھرپور کارروائیوں کا ردعمل ہیں،ریاستی اداروں کی بھرپورکوششوں سے دہشتگردعناصرکوختم کردیاجائے گا۔
 
اندرون وبیرون ملک سے دہشتگردی پھیلانے والے عناصرکے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں لاہور،کوئٹہ،پشاور اور مہمند ایجنسی میں دھماکوں کی مذمت اور جان کا نظرانہ پیش کرنے والے قومی ہیروز کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ صرف امن،استحکام اورخوشحالی کابیانیہ ہی چھاچکا ہے جبکہ دہشت گردی کابیانیہ مسترد ہوچکا۔شرکاءکا کہنا تھا کہ ہمارے اداروں اورشہریوں نے دہشت گردی کے خلاف بہت سی قربانیاں دی ہیں،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment