Print this page

پی ٹی آئی کے دستاویزات قابل سماعت نہیں، دانیال عزیز

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ہمارے وکلاءپر روز نئے سوالات کی بھرمار کی جاتی ہے اور ہمارے وکلاءہر سوال کا جواب دیتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دستاویزات قابل سماعت نہیں اور اگر یہ دستاویزات قابل سماعت نہیں تو کن ثبوتوں پر سماعت ہورہی ہے۔

دانیال عزیز نے کہا کہ عدالت میں جتنے کاغذات جمع کرائے گئے سب ہم نے جمع کرائے، خان صاحب چاہتے ہیں رسی اور تختہ بھی ہم اپنا لیکر آئیں اور خود لٹک جائیں ۔عمران خان پر ٹیکس چوری، کالادھن سفید کرنے کا الزام ہے، بنی گالہ جائیداد کا منروا کی ای میل سے کوئی تعلق نہیں ہے، روزلال دائرے لگا کر خوفناک میوزک چلا کر تصویر چلائی جاتی ہیں، جیسی بھی جمہوریت ہے یہ چل نکلی ہے، یہ ایک خاندان نہیں مسلم لیگ(ن)کے ہر کارکنان کے خلاف کارروائی ہے۔


انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 2012کی منی ٹریل مانگی تو نہیں دی جارہی ہے، کبھی اسلام آباد ہائیکورٹ بھاگتے ہیں، کبھی کہیں اور بھاگتے ہیں، ہم سے 70کی دہائی کا ریکارڈ مانگتے ہیں، خود 2012کا نہیں دے رہے۔’’ عمران خان تیاری کرو کیونکہ آپکو غیر ملکی فنڈنگ کا جواب دینا ہے‘‘۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں