جمعہ, 19 اپریل 2024


پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

 

ایمز ٹی وی(راولپنڈی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ،دہشت گردی کے خلاف پاک افغان مشترکہ کاوشیں جاری رہنی چاہئیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتا یا گیا ہے کہ آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان نے مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ،اس جنگ میں پاک افغان مشترکہ کاوشیں جاری رہنی چاہئیں ۔آرمی چیف نے ہدایت کی کہ سرحد پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں ، بارڈر مینجمنٹ کے لیے افغان سیکیورٹی فورسز سے تعاون بڑھا یا جائے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف افغانستان کی جانب سے باہمی تعاون بڑھانے کی پیشکش کو بھی سراہا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment