جمعرات, 25 اپریل 2024


تحریک انصاف ، مسلم لیگ اور جماعت اسلامی کے وکلاءاپنے دلائل مکمل کر چکے

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاناما لیکس کے حوالے سے وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دائر آئینی درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ میں شروع ہو گئی ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ ، جسٹس اعجاز افضل ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل 5رکنی بینچ روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کر رہا ہے ۔
درخواست گزار پاکستان تحریک انصاف ، عوامی مسلم لیگ اور جماعت اسلامی کے وکلاءاپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں جبکہ جوابدہندہ وزیر اعظم نوازشریف ، مریم نواز ، حسن نوازاور حسین نواز کے وکلاءنے بھی اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں اور گزشتہ روز کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب اور چیئرمین ایف بی آر کو طلب کر کے حدیبیہ پیپر ملز کے حوالے سے سوالات کیے اور اسحاق ڈار کے اعترافی بیان کے بعد اپیل دائر نہ کرنے پر اظہار برہمی بھی کیا ۔
سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیس کو جمعرات 23فروری تک مکمل کر لیا جائے گا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment