Print this page

فوجی عدالتوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے آگے بڑھایا جائے

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے معاملے پر پارلیمانی رہنماﺅں کا آج ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا، اجلاس کو کل 10بجے دوبارہ طلب کر لیا گیا ۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ ختم کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا پیپلز پارٹی نے بائیکاٹ کیا ۔پیپلز پارٹی نے اعتراض اٹھا یا ہے کہ 21ویں ترمیم کے ڈرافٹ میں اتفاق رائے کے بغیر کیسے ترمیم کی جا سکتی ہے لہذا ان ترامیم کو ختم کیا جائے ۔
آ ج اجلاس میں تحریک انصاف ،اے این پی اورایم کیو ایم کا اتفاق تھا کہ 21ویں ترمیم کے ڈرافٹ میں تبدیلی نہ کی جائے ۔اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آصف علی زرداری نے ٹیلی فون کیا اور وہ اس معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانا چاہتے ہیں ۔کمیٹی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق سے کہا ہے کہ وہ آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کرکے کل اجلاس میں پیپلز پارٹی کی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ آگے بڑھا جا سکے ۔ کمیٹی نے اس امر پر زور دیا ہے کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے آگے بڑھا جائے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں