Print this page

آپریشن ردالفساد پشتونوں کیساتھ امتیازی سلوک قابل مذمت ہے

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ ردالفساد آپریشن کے دوران سادہ لوح پٹھانوں ،داڑھی پگڑی والے شریف لوگوں کو بلاوجہ تنگ کرنے سے نفرتوں وتعصب میں اضافہ ہوگا حکومت آپریشن کے نام پر اسلامی لباس ،شکل وصورت کو نشانہ نہ بنائیں ، یہ مذہبی طبقات ،اسلام سے محبت کرنے والوں کیساتھ زیادتی ہوگی ردالفسادآپریشن کے دوران محنت مزدوری کرنے والے افرادخصوصاً پشتونوں کیساتھ امتیازی سلوک قابل مذمت ہے، آپریشن دہشت گردی ختم کرنے کے بجائے نفرتوں وتعصب پیداکرنے کا ذریعہ نہ بنایاجائیں ۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہر زیادتی وظلم کے خلاف ہر فورم پرآوازاُٹھائیگی دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے مگر انہیں کسی خاص قوم ،طبقہ وعلاقے تک محدود نہ کیا جائے بلکہ حقیقی دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے ملک بھر خصوصاًپنجاب میں پشتونوں کے خلاف آپریشن کے نام پر امتیازی سلوک ،پروپیگنڈہ فی الفور بند کیا جائے عوام کے دل جیتنے کے بجائے نفرتوں وتعصب میں اضافہ کسی صورت ٹھیک نہیں ۔جماعت اسلامی آپریشن کے نام پر پشتونوں وسادہ لوح افراد کو ٹارگٹ بنانے کے خلاف ہیں ۔
پشتون کو دہشت گرد ثابت کرنے کی روش دانشمندی نہیں یہ قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں تعصب پر مبنی منفی پالیسی سے قوم کو نقصان ہوگا حکومت سادہ لوح پشتونوں کی دل آزاری نہ کریں اور حقیقی دہشت گردوں کے خلاف دیانت داری سے آپریشن کریں تاکہ ملک میں امن بھائی چارہ اور اتفاق پیدا ہوجائیں جماعت اسلامی امن کے قیام ،دہشت گردی کے خاتمہ اور اسلامی قوانین کے نفاذ کے سلسلے میں حکومت کیساتھ ہیں ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں