Print this page

افغانستان کی سرزمین کو پاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)افغانستان کے سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زاخیلوال نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کا جلد ازالہ کرلیاجائے گا، دونوں ممالک کو دہشتگردی اور انتہاپسندی کا سامنا ہے، دونوں ممالک انسداد دہشتگردی کی کوشش میں تعاون کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی اگر اختلاف ہیں بھی تو ان کو باہمی مشاورت سے دور کرلیا جائے گا۔
 
افغانستان کی سرزمین کو پاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ دونوں ممالک ہمسایہ ہیں اور دونوں کو افہام و تفہیم کے ساتھ تمام ایشوز کو حل کرنا ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں