ھفتہ, 20 اپریل 2024


ملک بھر میں گرمی کی لہر داخل

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں اس بار گرمیوں کی لہر جلد آنے کا امکان ہے جس کے باعث مارچ کے وسط تک درجہ حرارت 30 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔
 
چیف پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر غلام رسول نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کے وسط تک درجہ حرارت 30 ڈگری تک پہنچ سکتا ہےجب کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ مارچ کے آخری دنوں میں اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 30 ڈگری سے تجاوز کرجائے گا جس کے باعث گرمی کی شدت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔
ڈاکٹر غلام رسول نے بتایا کہ ابھی موسم گرما شروع نہیں ہواہے بلکہ یہ موسم بہار کی شروعات ہے جو ایک ماہ تک جاری رہے گا جب کہ اگلے ماہ ہلکی پھلکی بارشیں بھی متوقع ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ ماہ اپریل کے دوران جنوبی سندھ کے علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment