Print this page

ہارس ٹریڈنگ کا سنا تھا ’’کھوتا‘‘ ٹریڈنگ پہلی مرتبہ سن رہا ہوں، چوہدری شجاعت

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کا نام تو سنا تھا مگر کھوتا (گدھا) ٹریڈنگ پہلی مرتبہ سن رہا ہوں۔

سینیٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ ووٹ پر اپنا نام لکھ کر دیا جائے یا ووٹ اوپن ہو یا خفیہ طور پر دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن ختم ہونی چاہیے مگر حکومت کا طریقہ کار ٹھیک نہیں ہے، ٹریڈنگ کا نام تو سنا تھا مگر کھوتا ٹریڈنگ پہلی مرتبہ سن رہا ہوں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں