Print this page

اسلام آباد اور تینوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دیا جائے، سپریم کورٹ

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن رات پونے 8 بجے تک کنٹونمنٹ بورڈ، اسلام آباد اور تینوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے، اگر شیڈول نہ ملا تو رات 8 بجے دوبارہ بیٹھیں گے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ عدالت جب آئینی ذمہ داریاں نبھاتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ  اختیارات سے تجاوز کیا جارہا ہے لیکن اب آئین کا تمسخر اڑانے کا سلسلہ بند کرنے کا وقت آگیا ہے، کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس ہوا تو اس سے عدم استحکام ہوگا، پہلے بھی ایک وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ہوا تھا، توہین عدالت نوٹس میں ایک وزیراعظم چلا گیا اور دوسرا آگیا تھا، اس سے عدم استحکام نہیں بلکہ استحکام پیدا ہوا تھا۔ کنٹونمنٹ ایریا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق چیف ایگزیکٹو خود آکر یقین دہانی  کرائیں۔ عوام کے حقوق سلب ہورہیں ہے اس صورت حال میں ایک وزیر اعظم گھر جائے یا 10، ہمیں پرواہ نہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں