ھفتہ, 14 دسمبر 2024


جارحانہ عزائم کو قوم کے ساتھ مل کر شکست دیں گے

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 200 ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ڈان لیکس کے معاملے پر گفتگو کی گئی اور اس پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران آپریشن رد الفساد کا جائزہ لیتے ہوئے کہا گیا کہ آپریشن رد الفساددہشت گردوں اور فسادیوں کے لئے ایک جامع آپریشن ہے جس کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بلا رنگ و نسل و بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں،فورسز اور عوام کی کارروائیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔جارحانہ عزائم کو قوم کے ساتھ مل کر شکست دیں گے۔
اجلاس کے دوران دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر پولیس اور دیگر سیکوررٹی ایجنسیز کی کارکردگی کی تعریف بھی کی گئی ۔کانفرنس میں مجموعی علاقائی اور داخلی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔کور کمانڈرز اجلاس میں بتایا گیا کہ دشمن ایجنسیز سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔کور کمانڈرز اجلاس میں فوجی عدالتوں کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی ،شرکا نے فوجی عدالتوں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا گیا۔
مزید برآں لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل پر سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں پاک افغان بارڈر اور کنٹرول لائن کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں پاک بحریہ اور فضائیہ کی کارکردگی کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔
آرمی چیف نے شرکا کو گزشتہ دنوں حکومتی ارکان کے ساتھ افغان بارڈر کی سہولت کے حوالے سے کی جانے والی میٹنگ کے حوالے سے آگاہ کیا، انہوں نے شرکا کو اپنے حالیہ دورہ قطر کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران مردم شماری کے معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مردم شماری کو قومی خدمت کے جذبے کے تحت دیکھا جائے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment