Print this page

وزیر اعظم نے متحدہ کے خلاف کارروائی سے قبل زرداری کو اعتماد میں لیا

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزارت داخلہ نے ڈی جی رینجرزکوجرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری ٹارگٹڈآپریشن میں کسی قسم کادباؤخاطر میں نہ لاتے ہوئے شفاف اندازمیں ہر قیمت پرجاری رکھنے کی ازسرنوہدایت کی ہے جبکہ کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر نائن زیرو سے ملحقہ دفاتر پر رینجرزایکشن سے قبل انٹیلی جنس معلومات پر مبنی جامع رپورٹ وزیرداخلہ کوجنوری میں بھجوا دی گئی تھی۔

جس پروزیراعظم نے کارروائی کوسینیٹ کے الیکشن ہونے تک مؤخرکرنے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ بالاخفیہ رپورٹ پرایکشن کے اصولی فیصلے سے وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری کوبھی باقاعدہ آگاہ کیاتھاجس پر انھوں نے سندھ حکومت کورینجرز کے ساتھ بھرپورتعاون کرنے کاحکم دیاتھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ رینجرزنے خالصتاً انٹیلی جنس رپورٹ پروفاقی وزارت داخلہ سے پیشگی منظوری حاصل کرنے کے بعدبدھ کی علی الصباح نائن زیروکوجانے والے تمام راستے سیل کرکے ٹارگٹڈآپریشن کیا۔وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے جنوری میں ہی وزیراعظم نوازشریف کوقانون نافذکرنے والے اداروں کی ایم کیوایم کے پکڑے گئے5کارکنوں کےجرائم پیشہ ریکارڈکے بارے میں آگاہ کردیاتھاجس پروزیراعظم نےسینیٹ الیکشن پرامن ماحول میں کرانے کے عمل کویقینی بنانے کی خاطر اسے مؤخرکیا جس کے بعدوزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سے بھی اس بارے میں مشورہ کیا۔

جس پر انھوں نے سندھ حکومت کووفاقی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کاحکم دیا اورآپریشن کاعمل مکمل ہونے تک اسے مکمل طورپرخفیہ رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ لہٰذا سینیٹ کے الیکشن کاعمل مکمل ہوتے ہی وزیرداخلہ نے ڈی جی رینجرزکوفوری ایکشن کاحکم دیاتھاجس پررینجرز نے مکمل ریکی اور مانیٹرنگ کے بعدمطلوب5 افرادکوچھاپے میں حراست میں لیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں