Print this page

پاکستان گزشتہ 4 دہائیوں سے بحرانوں کی زد میں ہے

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیرداخلہ چودھری نثار کا پاک برطانیہ بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے فرنٹ لائن ریاست کا کردار ادا کیالیکن عالمی برادری نے محض زبانی معاونت کی۔ ہم نے علاقائی سیکیورٹی میں خرابیوں کا خمیازہ بھگتا ہے جبکہ پاکستان گزشتہ 4 دہائیوں سے بحرانوں کی زد میں ہے ۔
وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ پاکستان نے 3سال کے دورانیے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ آپس میں متحد ہوکر بڑی سے بڑی جنگ جیتی جاسکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج، پولیس، سول آرمڈ فورسز نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جن کی بدولت آج دہشتگردی میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہوئی ہے ۔فوجی آپریشنزانتظامی وسیاسی معاملات کاحل نہیں ہوتے جبکہ آپریشن ضرب عضب سے پہلے مذاکرات کا آپشن استعمال کیا گیا اور مذاکرات کا آپشن ناکام ہونے کی صور ت میں آپریشن کا آغاز کیا گیا جس میں پاکستان نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔
چودھری نثار کاعالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی برادری کوتحریک آزادی اوردہشت گردی میں تفریق کرنی چاہیے جبکہ کچھ ممالک اپنی کمزوریوں کا الزام بھی پاکستان پر ڈال دیتے ہیں۔بداعتمادی،الزام تراشی علاقائی امن کےلیے نقصان دہ ہے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں