Print this page

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم کوئٹہ،ژوب، ڈی جی خان ڈویژن، فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات رقیہ محمود کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ کوئٹہ،ژوب، مالاکنڈ، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاتاہم کوئٹہ، مکران، ڈی جی کان، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان: لسبیلا12،ڈی جی خان04، چلاس02اورکالام میں 01 ملی میٹر ہوئی۔
رقیہ محمود نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق کالام، بگروٹ منفی 01جبکہ گوپس اور سکردو میں 0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں