Print this page

یوحناآباد میں انسانوں کو زندہ جلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، چوہدری نثار.

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سانحہ یوحنا آباد بدترین دہشت گردی ہے لیکن اس کے بعد رد عمل کے طور پرانسانوں کا زندہ جلانا اور املاک کو نقصان پہنچانا بھی بدترین دہشت گردی ہے جس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ۔

   ایک طرف دہشتگرد ہمارے گھروں کو آگ لگا رہے ہیں اور پھر ہمارے اپنے ہی لوگ ان کا ایجنڈے آگے بڑھائیں تو اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں