Print this page

سلامتی کونسل کا سی پیک کی حمایت کااعلان

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سلامتی کونسل نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے جس سے پاکستان کے دشمنوں کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑ گئی ہے۔
سلامتی کونسل میں علاقائی اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کی قرارداد پیش کی گئی جس کی اراکین کی جانب سے بھرپور حمایت کی گئی۔ قرارداد میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے، شاہراہ ریشم معاشی بیلٹ منصوبے، تاپی گیس پائپ لائن اور چاہ بہاربندر گاہ منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا گیا۔
سلامتی کونسل نے سی پیک سمیت ان منصوبوں کی کھل کرحمایت کی اور انہیں مفاد عامہ کے منصوبے قرار دیا۔ اس کے علاوہ سلامتی کونسل نے عالمی برادری سے سی پیک کی تکمیل کے لئے کوششیں مزید تیز کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں