ھفتہ, 20 اپریل 2024


عملی اقدامات نہ کئے تو آئندہ نسلوں کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم میا ں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت موسمیاتی تبدیلی میں درختوں کی اہمیت سے آگاہ ہے، موسمیاتی تبدیلی نہ صرف ہمارے بلکہ آئندہ نسلوں پر بھی اثر انداز ہورہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی یوم جنگلات کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عملی اقدامات نہ کئے تو آئندہ نسلوں کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو بہتر ماحولیاتی ذمہ دار ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں،گرین پاکستان فنڈ میں سے 55 کروڑ30 لاکھ روپے کی پہلی قسط جاری کردی گئی ہے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ جاری کی گئی رقم چاروں صوبو،آزاد جموں کشمیر،گلگت بلتستان اور فاٹا میں خرچ کی جائے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment