Print this page

فوجی عدالت میں قیام کثرت رائے سے منظور

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) سینیٹ نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مدت میں توسیع کا بل 2017 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس کے دوران فوجی عدالتوں کے قیام کی مدت میں توسیع کا بل 2017 کی منظوری عمل میں لائی گئی جس کے لیے رائے شماری میں 81 سینیٹرز نے حصہ لیا جب کہ جے یو آئی (ف) کے سینیٹرز نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ بل کے حق میں 78 اور مخالفت میں صرف 3 ووٹ آئے۔ حکومت کی اتحادی جماعت پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے قیام سے متعلق قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے گزشتہ ہفتے ہی فوجی عدالتوں میں توسیع سے متعلق آئینی ترمیم کی منظوری دے دی تھی تاہم سینیٹ میں بل کی منظوری مؤخر کردی گئی تھی۔ دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم کا مسودہ ایوان صدر بھیجا جائے گا، صدر مملکت ممنون حسین کے دستخط کے بعد بل آئین کا حصہ بن جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں