Print this page

پاکستانی نژاد امریکی نوجوان کی نیویارک ایلیٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں شمولیت

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستانی نژاد امریکی نوجوان نے نیویارک ایلیٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں شمولیت اختیار کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژادامریکی سارجنٹ علی جاوید نے امریکہ شہر نیویارک کی ایلیٹ سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹس کے ہنگامی یونٹ میں شمولیت اختیار کرکے پہلے مسلمان ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
  

پاکستانی نوجوان کا نیویارک میں قابل فخر کارنامہ by aimstv_tv
 
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ آفیسر سوسائٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعلی جاوید کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ”سارجنٹ علی نیویارک ایلیٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں شامل ہوکر پہلے مسلمان اور پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں“۔جبکہ اسلام آباد میں واقع امریکی سفارتخانے نے بھی سارجنٹ علی کو نیویارک ایلیٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں شامل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں