Print this page

صدر مملکت نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے بل پر دستخط

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) صدر مملکت نے فوجی عدالتوں کے قیام اور انکوائری کمیشن بل 2017 ء سے متعلق بل پر دستخط کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنو ن حسین نے فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق بل پر دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد فوجی عدالتوں کی مدت میں 7جنوری 2017سے 2سال کی توسیع مل گئی۔
دستخط کے بعد 28ویں آئینی ترمیم ایکٹ آف پارلیمنٹ کا درجہ مل گیا،فوجی عدالتوں میں توسیع کا بل قومی اسمبلی اورسینیٹ سے منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوایاگیا تھا۔ صدر ممنون حسین نے انکوائری کمیشن2017بل پر بھی دستخط کر دئیے ہیں جس کے بعد بل قانون کاحصہ بن گیا ہے۔
قانون کے مطابق کسی بھی معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جاسکتاہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ کو کمیشن بنانے کیلئے درخواست دی جائیگی، کمیشن کو دیوانی اور فوجداری مقدمات کی سماعت کیاختیارحاصل ہوں گے اور اس قانون کے تحت حکومت انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو عام کرنے کی پابند ہوگی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں