Print this page

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر حکومت برطانیہ کا شکریہ

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جو خطے میں پائیدارامن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردارجاری رکھے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا جہاں برطانوی سی جی ایس جنرل کارٹر نے ان کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
q1
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے لیے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر حکومت برطانیہ کا شکریہ ادا کیا۔
Q2a
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے برطانوی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان اوون جینکنس اور امریکی ریسولوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل جان نکولسن سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ برطانوی قیادت ، آرا یس ایم کمانڈر نے امن واستحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔
 
q3
ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جو خطے میں پائیدارامن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردارجاری رکھے گا لیکن دشمن کو شکست دینے کے لیے دوسری طرف سے بھی ایسے ہی اقدامات کی ضرورت ہے۔
q33
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن مشترکہ مفاد میں ہے اور دونوں ممالک کو ترجیحی بنیادوں پربارڈر سیکیورٹی میکنزم طے کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ بارڈر سیکیورٹی میکنزم پاکستان اور افغانستان کے لیے نہایت اہم ہے۔ آرمی چیف نے سی پیک منصوبے کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد علاقائی اورغیرعلاقائی اقتصادی ترقی ہے، اس منصوبے کو خطے کے اقتصادی تناظرمیں دیکھنا چاہیے۔q5

پرنٹ یا ایمیل کریں