Print this page

جمہوریت کا شیدائی ہوں، آرمی چیف

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) گزشتہ روزآرمی چیف آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا پاکستان ہائی کمیشن اور برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور پاک فوج ملک کی سلامتی کیلئے کردار جاری رکھے گی،پاکستان کو سفارتی طور پرتنہا کرنے کی کوشش کرنے والے دشمن کو منہ کی کھانا پڑی ’پاکستا ن میں کوئی نو گو ایریا نہیں ‘ ملک کا محفوظ اور وفاق کے کنٹرول میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے برطانیہ کابل کے ساتھ تعلقات میں پل کا کردار ادا کرے ’برطانوی سیاست کا معترف اور جمہوریت کا شیدائی ہوں۔ بھارت سے کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔پاکستان کے سفارتی آپشنز میں اضافہ ہوا ہے ،پاکستان بھارت کے ساتھ بامقصد مذاکرات چاہتا ہے انہوں نے پاکستان کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہا اور یقین دلایا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی کیلے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
آرمی چیف خطے کی ترقی کے حوالے سے سی پیک منصوبے کی اہمیت بھی بیان کی اور بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر کے بنیادی مسئلہ سمیت تمام تصفیہ ظلب مسائل کو حل کرنے کو ترجیع دی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں