Print this page

استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہوں

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ایوان میں وزراء کی عدم حاضری کی وجہ سے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں وزرراء کی عدم موجودگی پر چیئرمین سینٹ نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کا رویہ ٹھیک نہیں اگر حکومت کو مجھ سے کوئی رنجش یا مسئلہ ہے تو استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہوں، سندھ اسمبلی میں گیس کے معاملے پر وزیر کو وضاحت کیلئے ایوان میں بلایا مگر وہ نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کوشش کہ ایوان کو آئین کیمطابق چلاؤں۔رضا ربانی نے تمام وفاقی اورایڈیشنل سیکرٹریز اورجوائنٹ سیکرٹریز کیلئے وارننگ جاری کی ہے اور کہا کہ آج ایوان کی کارروائی میں 35 منٹ کی رکاوٹ ڈالی گئی، ایوان سے معلومات چھپانے پرقوائد کیمطابق سخت کارروائی کروں گا، رکاوٹ ان حکومتی ذمے داروں نے ڈالی جو سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہیں اور اگرمستقبل میں بغیرمعقول وجہ سوال کا جواب نہ دیا توسخت کارروائی ہوگی۔چیئرمین سینٹ نے وزرا کی عدم موجودگی اورحکومتی رویے کیخلاف سینیٹ اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں