Print this page

حج اسکیم درخواستوں کی وصولی کاآغاز

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزارت برائے مذہبی امور سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل پیر سے شروع کرے گی۔
 
تفصیلات کے مطابق درخواست گزار 26 اپریل 2017ءتک درخواستیں جمع کرا سکیں گے جبکہ 28 اپریل 2017ءکو قرعہ اندازی ہو گی۔
حج درخواستیں حبیب بینک لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک لمیٹڈ، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح، میزان بینک اور حبیب میٹرو بینک کی برانچوں میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو خطوط اور ایس ایم ایس پیغامات کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا جبکہ اس کے نتائج www.mora.gov.pk اور www.hajjinfo.org پر بھی دستیاب ہوں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں