Print this page

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید سنا دی

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)بارش اور سردی سے لطف اندوز ہونے والوں کے لیے خوشخبری ، جاتی سردی پھر لوٹ رہی ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام اور کل صبح اسلام آباد راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کا امکان ہے۔ ملتان، بہاولپور،بہاولنگر،خانیوال، ساہیوال میں بھی بارش  متوقع ہے جبکہ پاک پتن،پشاور، مالاکنڈ، سوات، بونیر، مردان، نوشہرہ اور ڈی آئی خان میں برکھا برسے گی۔ 

محکمہ موسمیات نے کوئٹہ،ژوب،قلات، سبی،ڈیرہ بگٹی،نصیرآباد، موسیٰ خیل میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کی نوید سنا دی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، گھوٹکی، خیرپور اور نوشہرو فیروز میں بھی بارش متوقع ہے ۔گلگت بلتستان اورکشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہو گی۔

گزشتہ  24 گھنٹے کے دوران بھی ملک کے  بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 54 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

پرنٹ یا ایمیل کریں