بدھ, 24 اپریل 2024


خواجہ سعد رفیق کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد) پاکستان الیکشن کمشن نے کنٹونمنٹ الیکشن میں سیاسی مداخلت کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وذیر ریلوے سعد رفیق سے سات روز میں وضاحت طلب کرلی ہے ۔سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈہ پور کی شکایت پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خرم نواز کے مطابق، آپ نے ضابطہ اخلاق جاری ہونے کے بعد لاہور کے علاقے والٹن میں اپنے پسندیدہ امیدواروں کی انتخابی مہم چلائی جو الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن نے خواجہ سعد رفیق کو سات روز میں تحریری وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment