ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو انٹراپارٹی انتخابات کرانے تک بلے کا نشان الاٹ نہ کیا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کے معاملہ پرالیکشن کمشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کو انٹراپارٹی انتخابات کرانے تک بلے کا نشان الاٹ نہ کیا جائے ۔ نشان حاصل کرنے سے قبل تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات کے قانونی تقاضے مکمل کرے ۔
واضح رہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات مکمل نہ ہونے تک تحریک انصاف کسی قسم کے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی۔الیکشن کمشن کے مطابق تحریک انصاف اب تک انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام ہے۔ تحریک انصاف پارٹی آئین کے مطابق ہر 4سال میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی پابند ہے۔ تحریک انصاف کو پارٹی آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن 2016ءمیں کرانا تھے۔