Print this page

وزیر اعظم کے بیان پر عمران خان کا شدید رد عمل

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیئرمین تحریک انصاف نے وزیر اعظم نوازشریف کے خواتین سے متعلق بیان کوقابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی گرفتاری کے وقت انکی اہلیہ بھی سڑکوں پر نکلی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے گزشتہ روز جلسے کے دوران پی ٹی آئی خواتین کی موجودگی کے حوالے سے وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تھوڑا سا دباﺅ پڑنے کے بعد نوازشریف کے اندر کا فاشسٹ بے نقاب ہو گیا ۔ ”نوازشریف بھو ل گئے ہیں کہ انکی گرفتاری پر کلثوم نواز نے بھی احتجاج کیا تھا “۔ عمران خان نے وزیر اعظم کے بیان پر مزید کہا کہ نوازشریف کی اہلیہ نے انکا اس وقت ساتھ دیا جب کوئی اور نہیں تھا ۔ یاد رہے وزیر اعظم نوازشریف نے گزشتہ روز اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسے میں خواتین کی موجودگی پر کہا تھا کہ ’’بہنیں جلسے میں کیا کر رہی تھیں‘‘۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

comments2