Print this page

فوج یمن بھیجنے کا فیصلہ آرمی چیف نے کرنا ہے، شیخ رشید

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)سربراہ عوامی تحریک شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج کو یمن بھیجنے کا فیصلہ آرمی چیف اورکورکمانڈر نے کرنا ہے ،جو سمجھتا ہے کہ یہ فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے وہ عقل کا اندھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تو کمپنی کی مشہوری کے لئے بلایا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہ یمن کے معاملے پر قوم کو الجھایا جا رہا ہے،سعودی عرب کی سلامتی پر حرف آیا تو پاکستانی قوم کا بچہ بچہ ان کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ تحریک انصاف کی اسمبلیوں میں واپسی پرشیخ رشیدنے کہا کہ عمران خان کو پہلے ہی بتا دیا تھا 35 نشستوں کیلئے 60 نشستوں کی قربانی دینا دانشمندانہ فیصلہ نہیں۔ 

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت مسائل سے توجہ ہٹانے اور اپنی نااہلی چھپانے کے لیے سازش کر رہی ہے۔ بجلی کے تمام پیداواری منصوبے ناکام ہو چکے ہیں،  2 سال میں ایک میگا واٹ بجلی کا بھی اضافہ ہوا ہو تو بتائیں

پرنٹ یا ایمیل کریں