Print this page

ملک سب کا ہے، خوف اور نو گو ایریاز ختم کرنے ہوں گے، عمران خان

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) عمران خان کہتے ہیں سیکیورٹی خدشات کا پتہ نہیں، پاکستان سب کا ملک ہے، خوف اور نو گو ایریا کو ختم کرنا ہوگا، کب تک دوسروں کی جنگ لڑتے رہیں گے، دوست ممالک کو بھی ہمارے حالات سمجھنے چاہئیں۔

سندھ کے دورے پر روانگی سے قبل بنی گالہ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے يمن جنگ ميں شامل ہونے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کب تک دوسروں کی جنگ لڑتے رہيں گے، دوست ممالک کو ہمارے حالات سمجھنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کا نہیں معلوم، ملک سب کا ہے، خوف اور نوگو ایریا کو ختم کرنا ہوگا، کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو الطاف حسین پر کیس کریں گے، وہ لندن سے بیٹھ کر لوگوں کو بھڑکاتے ہیں، سنا ہے میرے استقبال کیلئے کراچی میں انڈے ٹماٹر پہنچ گئے ہیں۔پی ٹی آئی کپتان کہتے ہیں کہ کسی لچے لفنگے کو بھی ايسے تقرير کرتے نہيں ديکھا جيسی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی، نواز شريف معصوم چہرہ بناکر بيٹھے رہے، قوم کو مبارک ہو کمیشن کا قیام ہوچکا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں