Print this page

جے آئی ٹی میں پیشی، حسین نواز انجان بن گئے

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز جے آئی ٹی میں پیشی کیلئے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے ۔اجلاس کی کارروائی جاری ہےاور حسین نواز سے تحقیقات ہو رہی ہیں۔جوڈیشل اکیڈمی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نوا ز کا کہنا ہے کہ مشرف کے دور میں بھی ہم پر بے بنیاد کیس بنائے گئے۔اثاثے آج بھی اتنے ہی ہیں جتنے پہلے تھے ۔’’مجھے نہیں معلوم پوچھ گچھ کس چیز کی ہو رہی ہے‘‘۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حسین نواز نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جواب دے رہے ہیں اور سیاست دان ہمیشہ سے جواب دیتے آئے ہیں ۔”مشرف کے دور میں بھی ہم پر بے بنیاد کیس بنائے گئے “۔
حسین نواز کا کہنا تھا کہ انکے بھائی حسن نواز بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگےاور مجھے بھی جتنی بار بلایا جائے گا میں حاضر ہونگاتاہم مشرف دور میں بھی تفتیش ہوتی تھی مگر آج بھی اثاثے اتنے ہی ہیں جتنے پہلے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں وکیل لانے کی اجازت نہیں ہوتی ۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو آج کیوں بلایا گیا جس پر حسین نواز کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سے پوچھیں ، مجھے نہیں معلوم ۔ ہمارا احتساب ہو رہا ہے تاہم ہم ہر طرح کے احتساب کیلئے تیار ہیں۔’’دستاویز جمع کرا چکا ہوں، پتہ نہیں کیوں بلایا گیا ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں