Print this page

خورشید شاہ کو الیکشن کمشن نے طلب کرلیا

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)سکھر کے شہری کی درخواست میں الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو 19 جون کو طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکھر کے عبدالغفار نامی شہری نے الیکشن کمیشن میں درخواست دی ۔الیکشن کمیشن نے خورشید شاہ کو طلبی کانوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ وہ 19 جون کو 10 بجے اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوں۔
 
شہری کی طرف سے درخواست دائر کی گئی کہ خورشید شاہ غنڈوں کے ذریعے میری زمین ہتھیانے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ ریونیو افسروں پر دباﺅ ڈال رہے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

comments2