Print this page

وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر قازقستان روانہ

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قازقستان روانہ ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نور خان ایئربیس راوالپنڈی سے دو روزہ دورے پرقازقستان روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیرمملکت پٹرولیم جام کمال، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اورخرم دستگیر سمیت قزاقستان کے اعزازی قونصل جنرل ناصر جنجوعہ بھی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم اپنے دورہ قازقستان کے دوران  کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ کئی عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے علاوہ قزاقستان انٹرنیشل ایکسپو 2017 کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
پاکستان کو 2005 سے ایس سی او کے مبصر کی حیثیت حاصل رہی ہے اور پاکستان نے 2010 میں تنظیم کی مکمل رکنیت کے لئے درخواست دی تھی۔ پاکستان کو رکنیت دینے کا اصولی فیصلہ 2015 میں روس کے شہر اوفا میں ایس سی او کے سربراہ اجلاس میں کیاگیا تھا، اس فیصلے کی روشنی میں پاکستان آستانہ میں ایس سی او کامکمل رکن بن جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

comment1