Print this page

17 ہزار پاکستانی عازمین کے قافلے میں شامل

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)حج کی سعادت حاصل کرنے کی تمنا لئے جو سرکاری اسکیم کی ویٹنگ لسٹ میں لٹکے تھے، انہیں سپریم کورٹ کے حکم پر کامیاب قرار دے دیا گیا، اب مزید ساڑھے 17 ہزار پاکستانی عازمین کے قافلے میں شامل ہونگے۔خانہ خدا اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی تڑپ رکھنے والوں کی دعائیں قبول ہوگئی، وسیلہ عدلیہ بنی اور عازمین حج بننے کی سعادت نصیب میں آئی۔سرکاری سکیم کی قرعہ اندازی میں 28 اپریل کو جن 17 ہزار 563 درخواست گزاروں کو ویٹنگ لسٹ پر ڈال دیا گیا تھا اب انہیں طواف بیت اللہ اور نظارہ گنبد خضرا کا بلاوا آگیا۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے، اطلاع بذریعہ خطوط اور ایس ایم ایس خوش نصیب افراد تک پہنچائی جائے گی۔
سرکاری اسکیم کے تحت 10 فیصد کوٹے کا فیصلہ عدالتی احکامات سے مشروط ہونے پر درخواستگزاروں کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا تھا، رواں سال 3 لاکھ 38 ہزار 696 خواہشمندوں نے سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرائیں، جن میں سے ایک لاکھ 7 ہزار 526 عازمین کامیاب قرار پائے، 40 فیصد کوٹے کے تحت 71 ہزار 684 عازمین پرائیویٹ حج ادا کریں گے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

comments3